05:54 , 27 جولائی 2025
Watch Live

’فائنل ڈیسٹینیشن‘ کی نمائش کے دوران ارجنٹینا میں سنیما ہال کی چھت گر گئی

’فائنل ڈیسٹینیشن‘ کی نمائش کے دوران ارجنٹینا میں سنیما ہال کی چھت گر گئی
’فائنل ڈیسٹینیشن‘ کے دوران حقیقت بن گئی کہانی، سنیما کی چھت گرنے سے خاتون زخمی

 

ارجنٹینا کے ایک معروف سنیما ہال میں اس وقت ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ کی نمائش جاری تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم کے اختتام سے کچھ دیر قبل سنیما ہال کی چھت کا ایک بڑا حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں اور سنیما ہال کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمی خاتون، فیاما، کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں اتنی محو تھیں کہ اچانک آنے والی زوردار آواز کو فلم کا حصہ سمجھا، مگر فوراً ہی ایک وزنی پینل ان کے گھٹنے پر آ گرا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی ہے۔

فیاما کا کہنا ہے کہ اگر وہ تھوڑا سا بھی سیدھی ہوتیں تو پینل ان کے سر پر گرتا، جس سے جان لیوا نتائج ہو سکتے تھے۔ انہوں نے سنیما انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ قانونی کارروائی کریں گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"اگر وہ پینل میری بیٹی پر گر جاتا تو کون ذمہ دار ہوتا؟”

یہ واقعہ اس لحاظ سے مزید چونکا دینے والا ہے کہ یہ حادثہ ایک ایسی فلم کے دوران پیش آیا، جو خود حادثاتی اموات اور غیر متوقع سانحات کے گرد گھومتی ہے۔ اس طرح فلم کی خیالی دنیا اور حقیقت کے درمیان ایک خوفناک مماثلت پیدا ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION